5لاکھ ہنر مندوں کے روز گار کا تحفظ دے سکتے ہیں:کارپٹ مینو فیکچررز

18 ستمبر ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ برآمدی شعبوں کو درپیش مسائل کے مطابق کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے اور جس برآمدی شعبے کی مشکلات زیادہ ہیں معاونت فراہم کی جائے،اگر حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے تو 5لاکھ سے زائد ہنرمندوں کے روز گار کو تحفظ حاصل ہو سکتا ہے،اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والی قالینوں کی عالمی نمائش سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔