بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رکشا چلانے کی ویڈیو وائرل

18 ستمبر ، 2023

لاہور(جنگ نیوز)ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی کی رکشا چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہوائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی منصور اکبر پینٹ شرٹ اور سر پر ٹوپی پہنے رکشا چلا رہے ہیں۔بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی کا کہناہے کہ رواں ماہ یونیورسٹی سے ریٹائر ہو جاؤں گا، ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن نہیں ملتی،میں لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہیں،رکشا چلانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔