لاہور،چیچہ وطنی،کامونکی،کراچی میں شہریوں اور پولیس نے 6ڈاکو مارڈالے

18 ستمبر ، 2023

لاہور، کراچی (کرائم رپورٹر سے،نامہ نگاران) لاہور،چیچہ وطنی ،کامونکی، کراچی میں شہریوں اور پولیس نے 6 ڈاکو مار ڈالے ، سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے اہلکار زیر حراست ملزم عمیر بٹ کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ باٹا پور کے قریب چار نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے ان کا اپنا ساتھی عمیر بٹ ہلاک ہوگیاجبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔کامونکی میں ڈکیتی کے دوران بیکری مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو نواز سکندر ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔ چیچہ وطنی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، چار ڈاکو ڈکیتی کر کےفرار ہورہے تھے، ایس ایچ او کسووال مدثر غفار نے ٹیم کے ہمراہ تعاقب کیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، انکی اپنی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوفرار ہوگئے۔ادھر کراچی کے علاقے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب ایک کار سوار شہری نے مبینہ ڈاکوؤں کو گولیاں مار دیں، جس سے 2 ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔