راوی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

18 ستمبر ، 2023

پیرمحل( نامہ نگار) راوی ٹرین شورکوٹ سے لاہور جارہی تھی ملتان روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ریل کی پٹڑی ٹوٹ گئی راہگیروں نے پھاٹک مین کو اطلاع دی جس نے گاڑی کو گزرنے سے پہلے ہی روک لیاریلوے عملہ نے پٹڑی کی عارضی مرمت کے بعد ٹرین کا بحفاظت گزار دیا ۔