پنجاب کے کالجز میں پہلی مرتبہ 25مارکیٹ اورینٹڈبیچلر پروگرامز شروع

18 ستمبر ، 2023

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ صوبے کے کالجز میں بیچلر آف سائنس (ٹیکسٹائل ) اور بی ایس (بینکنگ) سمیت 25مارکیٹ اورینٹڈ بیچلر پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کی طرف سے متعارف کروائے گئے نئے بیچلرپروگرامز میں بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی ، بی ایس فوڈ سائنس، بی ایس نیوٹریشن، بی ایس ٹیکسٹائل ڈیزائن، بی ایس فیشن ڈیزائن، بی ایس ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی مینجمنٹ ، بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس،بی ایس مینجمنٹ سائنس، بی ایس ہارٹیکلچر، بی ایس سافٹ وئیر انجنئیرنگ، بی ایس ڈیٹا سائنس، بی ایس بائیو ٹیکنالوجی، بی ایس مالیکیولر بائیالوجی ، بی بی اے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، ڈی فارم، پبلک ایڈمنسٹریشن، بی ایس ایجوکیشنل لیڈرشپ مینجمنٹ، بی ایس فورنزک سائنس، Teaching English as Second Language، بی ایس ٹرانسلیشن سٹڈیز، بی بی اے مارکیٹنگ ، بی ایس پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا،بی ایس پبلک فنانس اور بی ایس پبلک پالیسی شامل ہیں۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اختر محمود نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لاہور کے 18انڈر گریجوئٹ کالجز میں مذکورہ کورسز متعارف کروا دیئے گئے ہیں ۔