بھارت مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے،فردوس عاشق

18 ستمبر ، 2023

لاہور(خبرنگار)استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور پاکستان پر الزام تراشیوں پر رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور خلاف ورزیاں بند کرے بھارت نے اگر پھر پلوامہ طرز کا کوئی ڈرامہ رچایا تو اس بار بھی بہادر مسلح افواج کی جانب سے دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔