پنجاب بھر میں سی آئی اے پولیس ختم کر نے کا فیصلہ، آرگنائرڈ کرائم یونٹ قائم کیا جائیگا

18 ستمبر ، 2023

ملتان (نمائندہ جنگ)پنجاب بھر میں سی آئی اے پولیس ختم کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب پولیس میں سی آئی اے کی جگہ نیا آرگنائرڈ کرائم یونٹ قائم کیا جائے گا۔ملتان ،لاہور سمیت ہر ضلع میں نئی آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنے گا۔لاہور کے ڈی آئی جی اس کے سربراہ ہوں گے ہر ضلع میں ایس پی کی سربراہی میں کرائم یونٹ کام کرے گا ۔