راولپنڈی ،نجی پلازہ سےبرآمد ہونیوالی 40 کروڑ روپے سے زائد کرنسی سیل , انکوائری کا حکم

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے مری روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ میں چھاپہ مار کر جو40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کی تھی اسے سیل کر دیا اور نجی ادارے کو اپنے موقف کی تائید کے لئے نوٹس جاری کر کے پیر کو طلب کرلیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔