جنوبی افریقہ میں مقیم سیالکوٹ کے 2 بھائی قتل، لاشیں پاکستان پہنچنے پر سپرد خاک

18 ستمبر ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) جنوبی افریقہ میں مقیم سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دوبھائیوں کو قتل صفحکردیا گیا۔ انھیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دوحقیقی بھائیوں مدثر اور سہیل ولد بشیر احمد ساکن چھانگی کو قتل کردیا۔ ان کی لاشیں اتوار کے روز پاکستان پہنچیں جن کی نماز جنازہ ستراہ کے مقامی قبرستان میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔