ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن کا کراچی کے لئے براہ راست پروازوں کا اعلان

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن نے کراچی کے لئے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا ۔باٹک ایئر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، اسی سلسلے میں باٹک ایئر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی، ایئر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔