احمد پور شرقیہ: ٹیوب ویل کے کنویں میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2 بھائی جاں بحق

18 ستمبر ، 2023

احمد پور شرقیہ(نیوزایجنسی) ٹیوب ویل کے کنویں میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ بھنڈہ وینس میں پیش آیا جہاں کنویں میں ٹیوب ویل کے پنکھے کی مرمت کے لئے ایک بھائی اترا جو دم گھٹنے سے گرگیا، دوسرا بھائی بچانے گیا تو وہ بھی گرگیا۔جاں بحق بھائیوں کی شناخت بلال اور یونس کے نام سے ہوئی ۔