نوشہرہ ، پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دو افغانی گرفتار

18 ستمبر ، 2023

نوشہرہ (نمائندہ خصوصی ) نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے میں دو افغان مہاجرین نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف فیس بک پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے اورپاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف برا بھلا کہنے پر تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کر کے ملزمان ناہید ولد وزیم خان اور حمید اللہ ولد وزیم خان کو گرفتار کرلیا دونوں بھائی ہیں۔ قبضے سے موبائل فون برآمد کرکے فیس بک اور ٹک ٹاک سے مواد حاصل کر لیا۔