ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ،قومی اسکواڈ کے اعلان کیلئے مشاورت مکمل

18 ستمبر ، 2023

لاہور(جنگ نیوز)رواں سال بھارت میں ہونےو الے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم اور سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی، جس میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل ناموں پر غور ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا امکان ہے جبکہ اسپنر ابرار احمد کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق،بابراعظم کل ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے، ذکاء اشرف ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے سابق کپتانوں،کرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز میں کیا جائے گا۔