لاہور( نیوزرپورٹر)ایشیا کپ 2023 میں بھارت اور سری لنکا کے فائنل میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگئے۔ایشیا کپ 2023 کا فائنل مجموعی طور پر 21 عشاریہ 3 اوورز میں ختم ہوا جس کے بعد سری لنکا بمقابلہ بھارت ون ڈے کی تاریخ کا مختصر ترین فائنل ہوا۔ا س سے قبل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 2021 چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 40 اوورز کا ہوا تھا،چیمپئنز ٹرافی میں دونوں اننگز کو بارش کے بعد 20 ، 20 اوورز تک مختص کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2019 میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کا فائنل 46.5 اوورز میں مکمل ہوا تھا۔ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا۔ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا کا اسکور 50 رنز ون ڈے ٹورنامنٹ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین اسکور ہے۔، اس سے قبل 2000 کے شارجہ کپ فائنل میں بھارت سری لنکا کے خلاف 54 پر آؤٹ ہوگیا تھا۔دوسری جانب ایشیا کپ 2023 میں بھارت نے 37 گیندوں میں ہدف حاصل کر کے تیز ترین فائنل جیتا۔اس سے قبل 2003 وی بی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 74 گیندوں میں شکست دی تھی۔
کراچی ایک بار پھر درجنوں پاکستانی ڈوب گئے، حکومت روک پارہی ہے، نہ جانے والے باز آرہے ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی...
کراچی چین کے نانچنگ صوبے سے تعلق رکھنے والی 124؍ سالہ خاتون چاشی لمبی عمر کا سہرا ایک فعال طرز زندگی اور مثبت...
کراچی بھارت خلائی ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ سے اہم سنگ میل حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ تفصیلات کے...
کراچی بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے والے سپراسٹارز پچھلے چند برسوں سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، کبھی کِنگ...
اسلام آباد پاکستان اور ایران کی زرعی تجارت میں تیزی پر نظر، چاول، آم اور حلال گوشت کی برآمدات پر توجہ...
کراچیآل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی سندھ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جاوید مہر شمسی کی زیر صدارت منعقد...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی قطر اور امریکہ کے رہنماؤں کی طرف سے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر ووٹنگ...