وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے، حبا فواد کا شہبازگل کو جواب

18 ستمبر ، 2023

لاہور(جنگ نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے ایکس (ٹوئٹر) پر شہباز گل کے جواب میں کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔