چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ آمد،خوش دامن کے انتقال پر تعزیت،فاتحہ خوانی

18 ستمبر ، 2023

لاہور(خبرنگار)سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین صادق خان سنجرانی سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر گئے جہاں اُن کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اورفاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی اور سینیٹرز دلاور خان اور محمد عبدالقادر بھی سینیٹ چیئرمین کے ہمراہ تھے۔