ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی استعداد بڑھانے میں مدد کر رہے ہیں،امریکا

18 ستمبر ، 2023

کراچی(نمائندہ جنگ)پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے کہا ہے کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی استعداد بڑھانے کیلئے جدید حل تلاش کرنے میں مدد کر رہے ہیں،انہوں نے 13 تا 16 ستمبر کراچی کا دروہ کیا،گرین شپنگ کے موضوع پر گول میز مباحثے کا اہتمام امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کی مالی اعانت سے پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹوٹی (PREIA)کی اشتراک سے کیا گیا، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اینڈریو شوفر نے کہا کہ با ہمی تجارت، سرمایہ کاری ، ترقی کا فروغ اور عوامی رابطے باہمی تعلقات کی اساس ہیں۔