علماء دین کے وارث،اختلاف بھلا کر ساز شوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں،سرج الحق

18 ستمبر ، 2023

تیمرگرہ ،لاہور(نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا مہنگائی کے اصل ذمہ دار پی ڈی ایم اور تبدیلی سرکار کی حکومتیں ہیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی حکومت میں اسلام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنونشن سے جمعیت اتحاد العماء خیبر پختون خوا کے صدر مولانا اسد اللہ ،مقفتی امتیاز مروت ،شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک فکاری اور مولانا احسان الحق خالص نے بھی خطاب کیا ، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاکہ علما ء دین کےوارث ،اختلا فا ت بھلا کرسازشوں کا ڈٹ کرمقا بلہ کریں ، سراج الحق نے کہاکہ نگران وزیراعظم بھی آئی ایم ایف کے غلام ہیں اور بجلی کی بلوں کو قسطوں پر ادائیگی پر آئی ایم ایف کی منت سماجت کررہے ہیں۔