کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار اور صحافی حامد میر جیو کے نمائندہ خصوصی عبدالقیوم صدیقی نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے مل کراپنے خلاف سازش کا تن تنہا مقابلہ کیا اپنا دفاع کیا، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگ بہت مایوس ہیں بے یقینی کی کافی صورتحال ملک میں نظر آرہی ہے ایسی صورتحال میں ایک ایسے چیف جسٹس آف پاکستان نے حلف اٹھایا ہے جس کے خلاف آج سے4 یا 5سال پہلے پاکستان کے جو طاقتور ترین لوگ تھے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی آئی ایس آئی او اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ان سب نے مل کر ان کے خلاف ایک سازش کی، ان کے خلاف ایک جھوٹا ریفرنس دائر کیا صورتحال یہ تھی کہ ایسا لگ رہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ تنہا ہیں اور ان کو فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ لکھنے پر عبرت کی مثال بنادیا جائے گا لیکن قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے مل کر تن تنہا مقابلہ کیا اپنا دفاع کیا انہوں نے اس وقت کے چیف جسٹس کے 10 رکنی بنچ کے سامنے بھی خود اپنا دفاع کیا اور مجھے یاد ہے کہ اس وقت سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست کی تھی کہ میرے گھر کے ٹیلی فون ریکارڈ ہورہے ہیں اس کو روکا جائے لیکن مجھے یہ بھی یاد ہے کہ اس وقت تمام ججز جو قانون کے علمبردار ہیں خاموش رہے تھے میں سمجھتا ہوں کہ اس صورتحال میں وہ صدر جس نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک جھوٹا ریفرنس دائر کیا آج اسی صدر نے قاضی فائز عیسیٰ سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا ہے۔۔ قیوم صدیقی نے کہا کہ یہ بھی بہت اہم ہوگا کہ جو فیصلہ آئے گا وہ متفقہ ہوتا ہے یا اس میں بھی اختلاف موجود ہوتا ہے۔ آج (پیر) کی جو پروسیڈنگ ہے اسکے فیو چر آپٹکس بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک منظم منصوبہ ہے ، جس کے لئے مجموعی...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔...
اسلام آ باد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت...
نئی دہلیافغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بندکر دیا ،،سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ...
اسلام آباد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژ ری آ ئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...