راولپنڈی، لاہور (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ پرویزالٰہی کو لاہور ماسٹر پلان کیس سے ڈسچارج کر دیا تاہم راولپنڈی پولیس نے انہیں دہشتگردی مقدمے میں ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اتوار کی شام نماز مغرب کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ایک گھر سے پولیس نے حراست میں لیا۔ بعدازاں شیخ رشید کے بھتیجے اور راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ابھی کچھ دیر پہلے مغرب کی نماز کے بعد شیخ رشید احمد کو پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہل کاروں نے گرفتار کیا، یہ نہیں معلوم کہ وہ اس وقت کہاں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ میرے بڑے بھائی شیخ شاکر اور ہمارے ایک ملازم شیخ عمران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ شیخ راشد شفیق کہا کہ شیخ رشید نے پہلے دن سے نو مئی واقعات کی مذمت کی ہے، میں بھی 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ حالات و واقعات کے تناظر میں اعلیٰ اداروں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں بتایا جائے کہ یہ تینوں گرفتار افراد کہاں پر ہیں، اگر وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہیں تو انہیں تھانے اور عدالت میں پیش کیا جائے، ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔ تحریک انصاف نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ ادھر عدالت نے لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔تاہم دہشت گردی کے مقدمے میں راولپنڈی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا جہاں آج ( پیر ) انہیں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔پرویز الہیٰ کے جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری سے قبل ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، آج ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے۔ ان کے خلاف انکوائری کی گئی، نہ ہی انکوائری کا نوٹس بھیجا گیا، عدالت سابق وزیراعلیٰ کو مقدمے سے ڈسچارج کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پرویزالٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں پولیس نے عدالت سے پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کیا اور لاہور سے لے کر راولپنڈی روانہ ہوگئی۔
بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک منظم منصوبہ ہے ، جس کے لئے مجموعی...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔...
اسلام آ باد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت...
نئی دہلیافغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بندکر دیا ،،سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ...
اسلام آباد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژ ری آ ئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...