اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ ججزمیں سے چارججزکوچیف جسٹس پاکستان بننے کاموقع ملے گا۔ان ججزمیں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔جسٹس سردار طارق مسعود 10 مارچ 2024 ء کومدت ملازمت پوری کرتے ہوئے ریٹائر ہوجائینگے اسلئے انکے بعدکے جج جسٹس اعجازالاحسن چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر براجمان ہونگے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024 ء تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔ انکے بعدسنیارٹی فہرست میں ججزمیں سے دوسرے نمبر پر موجود جج جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس مقرر ہونگے ، جسٹس اعجاز الااحسن 4 اگست 2025 ء کو ریٹائر ہو جائینگے۔ا سکے بعد جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ پر فائز ہونگے، جسٹس سید منصور علی شاہ 27 نومبر 2027 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے۔اسکے بعد جسٹس منیب اختر کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا،جسٹس منیب اختر 13 دسمبر 2028 ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر سبکدوش ہونگے جسکے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان ہونگے،وہ 22 جنوری 2030ء کو ریٹائرہونگے۔ پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس عائشہ ملک ہوسکتی ہیں جو جنوری 2030 میں عدلیہ کی سربراہی سنبھالیں گی۔پاکستان کی سپریم کورٹ میں کسی بھی جج کے چیف جسٹس بننے یا نہ بننے کا انحصار ان کی سنیارٹی اورعمر پر ہے۔ ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 برس ہے۔سنیارٹی کا شمار سپریم کورٹ میں تقرر کی تاریخ سے ہوتا ہے۔ 65 برس سے کم عمر سینئر ترین جج کو چیف جسٹس بنایا جاتا ہے۔ اسکے بعد بطور چیف جسٹس انکے دورانیے کا تعین جج صاحب کی عمر سے ہوتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک جسٹس یحییٰ آفریدی کی 22 جنوری 2030 کوچیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعدہی چیف جسٹس پاکستان بن سکیں گی۔
بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک منظم منصوبہ ہے ، جس کے لئے مجموعی...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔...
اسلام آ باد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت...
نئی دہلیافغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بندکر دیا ،،سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ...
اسلام آباد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژ ری آ ئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...