عمرا ن کے خلاف توہین آمیز زبان کے استعمال کے کیس کی سماعت 26ستمبر کو مقرر

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان اور دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشن کے خلاف غیر پارلیمانی اور توہین آمیز زبان کے استعمال کے کیس کی سماعت 26ستمبر کو مقرر کر دی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران احمد خان نیازی ، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، سابق سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں غیر پارلیمانی اور توہین آمیز زبان کے استعمال پر انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس روز ان پر چارج فریم کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس بھی اسی روز مقرر کیا گیا ہے ۔