پشاور ،امریکی قونصل جنرل کا تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے آفس کا دورہ

18 ستمبر ، 2023

پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور میں متعین امریکی قونصل جنرل نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹریٹ پشاور کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین پرویز خٹک کیساتھ ملاقات کی ہے، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیاء اللّٰہ بنگش کے مطابق پارٹی سیکرٹریٹ پہنچنے پر پرویز خٹک اور محمود خان نے امریکی قونصل جنرل شانتی مور کو خوش آمدید کہا ،ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پرویز خٹک نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے منشور، آئین اور انتخابی نشان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، امریکا قونصل جنرل نے صوبہ کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کو سراہا۔