آئینی حقوق کا تحفظ، امید ہے نئے چیف جسٹس کی ترجیح ہوگی،تحریک انصاف

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے اور ان سے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ ، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے نئے چیف جسٹس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ امید کرتے ہیں نئے چیف جسٹس آئین و قانون کے اصولوں کے تحت انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کریں گے، امید کرتے ہیں کہ سیاسی قیدیوں بالخصوص جیلوں میں قید خواتین کے آئینی حقوق کا تحفظ چیف جسٹس کی اولین ترجیح ہو گی۔