’’اے ایمان والو!انصاف قائم کرنے والے بنو‘‘، تقریب حلف برداری میں تلاوت کی گئی قرآنی آیات کا ترجمہ

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں تلاوت کی گئی قرآن کریم کی آیات کا اُردوترجمہ ۔ شروع اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے جو نہایت مہربان اوررحم فرمانے والا ہے۔اے ایمان والو!انصاف قائم کرنے والے بنو، اللہ کی خاطر گواہی دینے والے چاہے وہ گواہی تمہارے اپنے خلاف پڑتی ہو، یا والدین اورقریبی رشتہ داروں کیخلاف۔ وہ شخص جس کیخلاف گواہی دینے کا حکم دیا جارہا ہے چاہے امیر ہویاغریب اللہ دونوں قسم کے لوگوں کا تم سے زیادہ خیرخواہ ہے،لہذاایسی نفسانی خواہش کے پیچھے نہ چلنا جو تمھیں انصاف کرنے سے روکتی ہو اوراگر تم توڑ مروڑ کروگے یعنی غلط گواہی دو گے یا سچی گواہی دینے سے پہلو بچائے گے تویادرکھنا اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔