لندن ، لاہور (جنگ نیوز، نمائندہ جنگ ) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کا ڈنکا بجے گا،آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی عدل ممکن ہے، جبکہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج سے انصاف کی واپسی ہوگی، نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو ’پراجیکٹ‘ کا رندوں کی ناانصافی سے نجات ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہاہے کہ عدل آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے، عوام عدل وانصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔ شہباز شریف نے کہا امید ہے کہ دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا، دعا ہے کہ نئے چیف جسٹس اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں، آمین! سابق وزیراعظم نے نئے چیف جسٹس پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی، دعا ہے ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہوں۔ پارٹی تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا، نوازشریف اور اُن کے ساتھی ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، نوازشریف کو خدا تعالی نے سرخرو کردیا اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خداتعالی نے ہر بار نوازشریف کو پلس کیا ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہو گئی، نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراؤ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی، ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے، ہم صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے،خدا نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی تھی، اب مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنای اب معاشی طور پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کے چہروں پر اطمینان اور معاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں، عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں، مہنگائی ہم کم کردیں گے، نوازشریف کو سیاسی طورپر عوام جتنا مضبوط کریں گے اُتنا ہی پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوجائے گا۔
بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک منظم منصوبہ ہے ، جس کے لئے مجموعی...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔...
اسلام آ باد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت...
نئی دہلیافغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بندکر دیا ،،سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ...
اسلام آباد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژ ری آ ئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...