اسلام آباد(نیوز رپورٹر ، ایجنسیاں )نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پڑوسی اور بھائی ہیں،نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ان خیالات کا اظہار طالبان وزیراعظم ملا حسن اخوند کے نام اپنے جوابی خط میں کیا، نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی جڑیں باہمی مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑی ہیں،انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہوں۔ علاقائی تجارت اور روابط میں اضافہ پاک افغان عوام کی خوشحالی کےلیے ضروری ہے،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں مل کر دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کےلیے کام کرنا چاہیے،افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلی اہلکار نے خط درست ہونے کی تصدیق کی ہے،دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم کو جوابی خط لکھا ہے،نگراں وزیراعظم نے ملا محمد حسن اخوند کے تہنیتی خط پر شکریہ ادا کیا ہے۔،ذرائع نے بتایا کہ افغان عبوری وزیراعظم نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔
بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک منظم منصوبہ ہے ، جس کے لئے مجموعی...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔...
اسلام آ باد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت...
نئی دہلیافغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بندکر دیا ،،سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ...
اسلام آباد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژ ری آ ئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...