کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف انتخابات کی بنیاد پر ٹمپریچر بڑھا رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا، لیول پلیئنگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے چاہتے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پروگرام میں راجہ ریاض کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ راجا ریاض نے تو اپنے بیانات کی خود نفی کرکے نواز شریف کی لیڈر شپ کو قبول کیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کیلئے بہترین لیڈر ہیں اور ن لیگ بہترین پارٹی ہیں میں تو سمجھتا ہوں کہ راجہ ریاض نے تو خود اپنے بیانات کی نفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کو کرنا ہے اورپارلیمانی بورڈ اپنے فیصلے تمام تر پہلوؤں کو دیکھ کر کرتا ہے ن لیگ ایک بڑی پارٹی ہے جس میں لوگ آتے بھی ہیں اور جاتے بھی ہیں ایسا نہیں ہے کہ اگر وہ آگئے ہیں تو کسی وفادار کی جگہ لیں گے یہاں پر جو وفادار ہیں پارٹی کے ساتھ ہیں پارٹی سب سے پہلے ان کا خیال کرتی ہے۔ پارٹی میں کھل کر بات ہوتی ہے تاہم جس کا جو بھی موقف ہو وہ پارٹی کے اندر تک ہی رہتا ہے تاہم جو فیصلہ ہوتا ہے وہ سب کا فیصلہ ہوتا ہے۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر غریب کے مسائل کی بات کی جائے اور دوسری جانب سے کہا جائے کہ ہم اس کے جوابدہ نہیں ہیں تو ان کی بات بھی درست ہے کیونکہ وہ پابند تو نہیں ہیں جواب دیں تاہم پاکستان پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ وہ عام آدمی کو جوابدہ ہے۔ اس وقت جو ایشوز ہیں بالکل اس پرسب کو مل بیٹھ کر بات کرنا چاہئے۔ ہم نے ن لیگ پر کوئی الزام نہیں لگایا ہے ہم نے تو الیکشن کمیشن سے الیکشن کی تاریخ مانگی ہے اور ہمارا یہ مطالبہ کوئی غیرجمہوری نہیں ہے اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ ہمارا مطالبہ درست نہیں ہے تو وہ اس کا جواب دے اس پر کسی سیاسی جماعت کو تو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا راجا ریاض پی ڈی ایم حکومت میں برائے نام لیڈر آف دی اپوزیشن رہے اور کوئی ایسا وقت نہیں آیا جب انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کے کسی معاملے پر کوئی تنقید کی ہو ۔ اور اس کی واضح وجہ یہ تھی کہ ان کو آنے والے الیکشن میں ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کرائی جاچکی تھی ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ن لیگ اگلے الیکشن میں اپنے کس پرانے اور وفادار ساتھی کو ہٹا کر ایسے شخص کو ٹکٹ دیتی ہے جن کا ماضی ایک کے بعد دوسری ، دوسری کے بعد تیسری جماعت کے حوالے سے مشہور ہے ۔
بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک منظم منصوبہ ہے ، جس کے لئے مجموعی...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔...
اسلام آ باد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت...
نئی دہلیافغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بندکر دیا ،،سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ...
اسلام آباد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژ ری آ ئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...