چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے حلف کا متن

18 ستمبر ، 2023

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک )میں قاضی فائز عیسی صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں ،کہ میں پاکستان کے ساتھ سچی حمایت اور وفاداری نبھاؤں گا ۔کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے میں اپنے فرائض اور کارہائے منصبی اپنی بھرپور صلاحیت کے مطابق دیانتداری اور وفاداری سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سرانجام دوں گا۔ کہ میں سپریم جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کروں گا ۔کہ میں اپنی ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا سرکاری فیصلوں پرا ثر انداز نہیں ہونے دوں گا ۔کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کو برقرا ررکھوں گا اور یہ کہ میں ہر حال میں ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ کسی خوف یا رعایت کے بغیر اور کسی رغبت یاعناد کے بغیر انصاف کروں گا ۔اللہ تعالی میری مدد اور رہنمائی فرمائے ۔آمین