سعودی وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اتوار کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس 18 سے 26 ستمبر تک ہوگا۔ شہزدہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن کے دوران کئی اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے جہاں ان چیلینجز سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقوں پر بحث ہوگی۔ سعودی وز یر خارجہ خلیج تعاون کونسل، اسلامی تعاون تنظیم اور عر ب لیگ کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ وہ مختلف مما لک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔