3 گوداموں پر چھاپہ،چینی،چاول اور دالیں برآمد، گندم کے گودام پر بھی کارروائی

18 ستمبر ، 2023

راولپنڈی،چکوال ( اپنے رپورٹرسے،نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں ہول سیل ڈیلرز کے 3گوداموں پر چھاپا مارا گیااور ذخیرہ کی گئی چینی900تھیلے،چاول 3500تھیلے اور دالیں 2000تھیلے برآمد کرکےگوداموں کو سیل کر دیا گیا۔ دریں اثناء چکوال ،سہگل آباد میں گودام پر چھاپہ مار کر50 کلو والے گندم کے 250 تھیلے برآمد کرلیے گئے، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔