بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، چوری میں ملوث مزید گیارہ افراد کیخلاف درخواستیں

18 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے،اپنے رپورٹر سے) موضع تترال کا رہائشی بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا آئیسکو سب ڈویژن چک بیلی خان راولپنڈی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم نے گائوں تترال میں ارشد محمود کے نام پر نصب میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کرتے پایا، آئیسکو ٹیم نے صارف کا میٹراور تار اتار کر قبضہ میں لے لیا ۔ دریں اثناء چاندنی چوک،راولپنڈی کینٹ، سواں اور روات میں بجلی چوری میں ملوث مزید گیارہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئےپولیس کودرخواستیں دیدی گئیں۔