لاہور (نیوز ایجنسیز / ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نےکہا ہے کہ ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں ہے ، پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہو گا، مٹی پاؤ نہیں چلے گا، یہ مٹی پاؤ والا معاملہ نہیں ۔ جبکہ ن لیگ کی صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 21؍ اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پاناما اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے حمزہ شہباز ، احسن اقبال ، رانا ثناء اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں سہولتی سینٹر اور انتظامی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ ادھر شہباز شریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ پنجاب کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں حمزہ شہباز، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ پارٹی قائد نواز شریف و ڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں ہے ، قوموں کے ساتھ ایسے سلوک کی معافی خدا بھی نہیں دیتا ڈالر 104 روپے پر چار سال رہا، نواز شریف کے دور میں موٹرویز بھی بن رہی تھیں، ترقی بھی ہو رہی تھی اور مہنگائی میں بھی مسلسل کمی آ رہی تھی آٹا ہمارے دور میں پانچ سال 35روپے رہا، آج 160؍ روپے ہے ہمارے دور میں پٹرول 65 روپے تھا، آج 332؍ روپے ہے قوم کو یہ سب حقائق معلوم ہونے چاہئیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے مجرم کون ہیں، قوم کو انہیں معاف نہیں کرنا چاہیے مٹی پاؤ نہیں چلے گا،پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہو گا۔ مریم نواز نے کہا کہ مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی فیسیلیٹیشن کنٹرول سینٹرقائم کردیا گیا ، جو نواز شریف کے استقبال کےلیے مرکزی کردار ادا کرے گا۔ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک رسوائی سمیٹ کر گھر گیا، 21اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پانامہ اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے،21اکتوبر ہم سب کے سرخرو ہونے کا دن ہے جب کسی فرد کا نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال ہو گا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ، عطا تارڑ نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرولنگ کرنے کی ویڈیو جعلی، آواز ڈب کرکے چلائی گئی ہے، نواز شریف کی پاکستان واپسی اٹل اور 21 اکتوبر کی ڈیٹ فائنل ہے۔
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، تقرر کے منتظر انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر سید مبشر...
اسلام آ باد اسلام آ باد کے شہر یوں کیلئے ایک دلچسپ اور نئی خبر ہے کہ وہ اب دار الحکومت کی سڑکوں پر بلا خوف...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبا ل نے...
کراچیسابق وزیرخزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے بھی سیاست، سینیٹ کی نشست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان...
کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا...
اسلام آباد نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے آخری موقع دیدیا ،نیب حکام...
لاہور پنجاب کابینہ نے ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر بنائے گئے پنجاب چیرٹیز کمیشن کے سی ای او کے طور پر کرنل شہزاد...
اسلام آ باد سرکاری حج سکیم میں اب تک جمع ہونے والی در خواستوں کی تعداد بڑھ کر26300ہوگئی ، جمعہ کو 5500در خواستیں...