کراچی (سید منہاج الرب ) ملکی معیشت کو بہتر بنانے، کالے دھن کو روکنے ، روپے کی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگیوں کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے اور اس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہو گی ۔ یہ پیپر کرنسی کی طرح legal tender یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوں گے ۔ ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کے لیے اسٹیٹ بینک نے کام شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس کیلئے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کے نام سے ایک ادارہ کام کر رہا ہے جو اس کی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ہر قسم کی باریکی کو مد نظر رکھا جائے اور ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کی کمی یا خرابی نہ رہ جائے۔ منصوبہ یہ ہے کہ آہستہ آہستہ اس کو جاری کیا جائے گا اور کاغذی نوٹوں کو کم کیا جائے گا ۔ آخر میں 90؍ فیصد ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال ہوگا اور کاغذی نوٹوں کا صرف 10؍ فیصد تک رہ جائے گا۔ وہ بھی صرف اس لئے کہ اگر کوئی بڑا مسئلہ ہوجائے تو متبادل کرنسی موجود ہو، سسٹم بالکل جامد (رک) نہ ہوجائے۔ ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے سے کاغذی نوٹ چھاپنے، ان کو مختلف شہروں اور دیہاتوں تک حفاظت سے پہنچانے پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی اور ساتھ ساتھ پرانے نوٹوں کو تلف کرنے کے عمل پر اُٹھنے والے اخراجات میں بھی کم ہونگے۔ دوسری طرف نوٹ چھپ کر تقسیم ہو جاتے ہیں لیکن کہاں اور کس مقصد میں استعمال ہوتے ہیں یہ معلوم نہیں ہو پاتا لیکن ڈیجیٹل کرنسی نظام میں کرنسی سے کی جانے والی ہر transactions کا ریکارڈ ہوگا ۔ جیسے صرف کریڈٹ اور ڈیبٹ کی double entry ریکاڑڈ کیپنگ نہیں ہوگی بلکہ ایک تیسری مکمل ریکارڈ maintaining ہوگی۔ یوں مانیٹری پالیسی بہتر اور موثر طریقہ سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی۔
اسلام آباد جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کے بعد سائفر کیس کی سماعت آج جیل کے بجائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت...
کراچی سابق وزیر خزانہ اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے مجھے کرنسی ڈی...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے افسر اور و فاقی سیکرٹری...
اسلام آباد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے سابق خاتون اوّل بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کے باہر ’ہراساں‘ کرنے کی...
لاہور یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم...
اسلام آباد رازداری کی خلاف ورزی، نگراں وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، پی ایل ایل کی ساکر کیساتھ پُرفریب حرکت پر...
اسلام آبادنگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت...