کالا دھن روکنے کیلئے حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

19 ستمبر ، 2023

کراچی (سید منہاج الرب ) ملکی معیشت کو بہتر بنانے، کالے دھن کو روکنے ، روپے کی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگیوںکیلئے حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے اور اس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہو گی ۔ یہ پیپر کرنسی کی طرح legal tender یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوں گے ۔ ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کیلئے اسٹیٹ بینک نے کام شروع کردیا ۔ ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے سے کاغذی نوٹ چھاپنے، ودیگر اخراجات میں کمی آئیگی اور ساتھ ساتھ پرانے نوٹوں کو تلف کرنے کے عمل پر اُٹھنے والے اخراجات میں بھی کم ہونگے۔