ترکی نے بھارت مشرق وسطیٰ تجارتی راہداری منصوبے کا متبادل پیش کردیا

19 ستمبر ، 2023

کراچی ( رفیق مانگٹ) برطانوی اخبار’’ فنانشل ٹائمز‘‘ کے مطابق ترکی نے جی 20کے ہندوستان مشرق وسطی تجارتی راہداری منصوبے کا متبادل پیش کردیا۔17ارب ڈالر کا مجوزہ راستہ 1200؍ کلو میٹر ریل اور متوازی سڑک کے نیٹ ورک پر انحصار کریگا۔ ترک صدر رجب طیب نے جی 20 کے بعد کہا کہ ترکی کے بغیر کوئی راہداری نہیں ہو سکتی ،مشرق سے مغرب تک تجارت کے لیے سب سے موزوں راستہ ترکی سے گزرنا چاہیے۔ترکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماہرین کو شک تھا کہ کوریڈور میں جیوسٹریٹیجک خدشات ہیں۔انقرہ نے اس کے بجائے عراق ڈیولپمنٹ روڈ انیشی ایٹو کے نام سے ایک متبادل پر کام کیا ہے ۔بغداد حکومت کی طرف سے جاری خاکوں کے مطابق 17 ارب ڈالر کا مجوزہ راستہ جنوبی عراق کی گرینڈ فاؤ بندرگاہ سے 10 عراقی صوبوں سے ہوتا ہوا ترکی تک سامان لے جائے گا۔یہ منصوبہ 1200 کلومیٹر تیز رفتار ریل اور ایک متوازی سڑک کے نیٹ ورک پر انحصار کرے گا۔