ڈالر کی قدر میں اضافے سے کیپسٹی چارجز کی ادائیگیاں دوگنا ہوگئیں

19 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) امریکی ڈالر کی قدر میں 100 روپے سے 300 روپے تک اضافے کی وجہ سے کیپسٹی چارجز کی ادائیگیاں 1082 ارب روپے سے بڑھ کر 2152 ارب روپے ہو گئی ہیں۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اس طرح بجلی کے ٹیرف میں صلاحیت کی ادائیگی (کیپسٹی پے منٹ) کا اثر 10 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 19 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔