لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملا توپھر زرداری سےکہو ں گا کہ میرے ہاتھ کھول دیں،بلاول بھٹو

19 ستمبر ، 2023

اوکاڑہ، تاندلیانوالہ، لاہور ( نمائندہ جنگ، نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے‘ صرف عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے ‘ لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے آصف زرداری کو اختیاردیدیا،اگر لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملا تو پھر زرداری سےکہوں گاکہ میرے بند ہاتھ کھول دیں ‘پیپلزپارٹی کودیوارکے ساتھ نہیں لگایاجاسکتا ‘ الیکشن شیڈول کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات ہوسکتی ہے ‘ نواز شریف کی وطن واپسی پیپلزپارٹی کا بھی مطالبہ رہاہے ‘ن لیگ کو راجا ریاض اور راجا ریاض کو ن لیگ مبارک ہو۔عمران خان کو بند کرنے سے تمام مسائل حل نہیں ہونگے۔پیرکو اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے۔