معاشی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی

19 ستمبر ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔محسن نقوی کی چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان کے یوہائی کنونشن سینٹر آمد ہوئی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے چیئرمین، گورنر ژانگ یوپو اور سیکرٹری جنرل، چیف منسٹر لیانگ یانشون نے استقبال کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی تیسری ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کے مہمان خصوصی تھے، محسن نقوی کے اعزاز میں انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کی جانب سے استقبالی ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانے سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم میں شرکت کو پنجاب کے عوام کا اعزاز سمجھتا ہوں، چین کا رویہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ رہا ہے۔