IMF دبائو، حکومت کی گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے کوششیں تیز

19 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) نگراں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خاطر نرخوں کے تعین کی کوششیں تیز کر دی ہیں جس کے تحت زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کم گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کو بچانے کیلئے زیادہ ادائیگی کرینگے۔ اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے رواں ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دبائو ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام کیساتھ بات چیت سے معلوم ہوتا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے 12؍ سلیب ہیں جن میں سے ابتدائی چار سلیب ایسے ہیں۔