چیف جسٹس کا زبردست آغاز ، شروع کے10 دن دیکھنے کے ہیں،فیصل واوڈا

19 ستمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے زبردست آغاز کیا ہے، نئے چیف جسٹس کے آغاز کے دس دن دیکھنے کے ہیں، احتساب کیلئے آرمی چیف اور چیف جسٹس کھڑے ہوگئے ہیں، عوام چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ہیروز کی نظر سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی عوام اب پارٹی لیس لوگو ں کیساتھ راج کریگی۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری اور ن لیگ کے رہنما بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا بھی شریک تھے۔عابد زبیری نے کہاسپریم کورٹ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروائے تو ملک کا مقدر بدل جائیگا۔بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا راجا ریاض اب رکن اسمبلی نہیں اپنا سیاسی فیصلہ کرسکتے ہیں۔