پہلی بار ججز کو کہتے سنا ہمیں اپنی غلطیوں کا اعتراف ہے ،علی ظفر

19 ستمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پہلی بار بھری عدالت میں جج صاحبان کو کہتے سنا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کا اعتراف ہے اگر اپیل کے ذریعہ ان غلطیوں کو درست کرنے کے طریقے پر ہمیں اعتراض نہیں ہونا چاہئے،سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کی کسوٹی کسی ادارے کی صوابدید نہیں آئین ہے،نمائندہ خصوصی جیو نیوز عبدالقیوم صدیقی نے کہا فل کورٹ سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ ججوں کی اکثریت سے ہوا ہوگا،سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا عدالتی کارروائی براہ راست دکھانا بہت بڑا اقدام ہے ، اشتر اوصاف علی نے کہا کہ عدالتوں کی ورکنگ سے متعلق رولز بہت پرانے ہوچکے ہیں ۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا اگر سپریم کورٹ سے کوئی غلط فیصلہ ہوجائے تولارجر بنچ کے پاس اپیل لے جانے کا آپشن ہونا چاہئے۔میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف اٹھاتے ہی دو تاریخی فیصلے کیے۔