پاکستانی مشن وزیراعظم کی ملاقاتوں کیلئے کوشاں، کئی ممالک کی عدم دلچسپی

19 ستمبر ، 2023

اقوام متحدہ (تجزیہ / عظیم ایم میاں) نگران وزیراعظمانوارالحق کاکڑ کی اقوام متحدہ کی سائڈ لائنز پر غیر ملکی وفود کے سربراہوں سے دو طرفہ ملاقاتوں کے لئے پاکستانی مشن کی کوششیں جاری ہیں ، ایران ، ترکیہ اور چین کے وفود سے ملاقاتیں طے ہوگئیں تاہم کئی ممالک نے عدم دلچسپی دکھائی۔