پنجاب انکلائن بینچ پریس اینڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپین شپ ختم

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوتھی پنجاب انکلائن بینچ پریس اینڈ سٹرینتھ لفٹنگ مین اینڈ وومن چیمپین شپ سپورٹس جمنیزیم ہال ملتان میں ختم ہوگئی جس میں 22 خواتین اور 60 مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ شریک خواتین کھلاڑیوں میں آمنہ بابر، شہزادی ناظر، حرا نیاز، نائلہ بٹ، فاطمہ شریف، زائرہ محمود، شمائلہ بٹ، ایمان،زمل نواز، آیت نواز، منیبہ امتیاز، آمنہ شریف،آیت مبارک، اریبہ،ایر اف فاطمہ، ابیہا نصیر،اور دیگر شامل تھی۔ وومن کی چیمپین لاہور ڈسٹرکٹ ٹیم ہوئی اور سٹرونگسٹ وومن کا ٹائٹل لاہور کی کیپٹن آمنہ بابر نے حاصل کیا۔ مردوں میں چیمپین شپ کی ونر ٹرافی ننکانہ ڈسٹرکٹ کے کیپٹن محمد ثاقب اور کوچ محمد اعظم نے وصول کی اور رنراپ ٹرافی فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے کیپٹن محمد اسلم نے وصول کی اور تیسری پوزیشن کی ٹرافی لاہور ڈسٹرکٹ کے کیپٹن 76kg کلاس کے گولڈ میڈلسٹ عبداللہ سہیل بٹ نے وصول کی اور مردوں میں سٹرانگیسٹ مین کا ٹائٹل لاہور کے محمد رضا نے ون کیا۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں نوید انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر، ساجد انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر، محمد اعظم انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور مریم عقیل بٹ، شمائلہ بٹ، فاطمہ شریف، نائلہ بٹ، وسیم اکرم، دانش محمد زبیر، عثمان عقیل بٹ شامل تھے۔