مراکز صحت پر چھاپے،لیڈی ڈاکٹر اور ایل ایچ وی غیر حاضر

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر ذیشان گردیزی نے مختلف مراکز صحت پر چھاپے مارے اس دوران خاتون ڈاکٹر اور ایک ایل ایچ وی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئیں جن کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے رورل ڈسپنسری لاڑ میں و یمن میڈیکل آفیسر اور ایل ایچ وی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھیں، دریں اثنا انہوں نے بنیادی مرکز صحت جھوک گاموں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان میں قائم ویل وویمن کلینک کا بھی دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔