خواتین یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ میں 23ستمبرتک توسیع

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نئے تعلیمی سیشن 2023میں داخلے کےلئے تاریخ میں توسیع کردی ہے، خواہشمند امیدواراب 23ستمبر تک فارم جمع کراسکتے ہیں امیدواروں کی سہولت کےلئے ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیاگیا ہے یہ ون ونڈو آپریشن ہوگا جہاں تمام شعبوں کے نمائندہ موجود ہوں گے اور امیدواروں کو داخلے کے حوالے سے مکمل معلومات اور گائیڈ لائن فراہم کریں گے جس میں آن لائن داخلہ فارم ، اہلیت اور مضمون کے چناو کا طریقہ کار بتایا جائے گا ۔