بزم قادریہ نصیریہ کی عید میلاد ریلی

20 ستمبر ، 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر) بزم قادریہ نصیریہ ملتان کے زیراہتمام سالانہ چوتھی جشن میلاد النبیﷺ ریلی محلہ پیر پراٹھی شاہ لوہا مارکیٹ سے نکالی گئی ۔ زاہد بلال قریشی، مفتی خورشید صدیقی، حاجی اقبال عادل، قاری اعجازعطاری ،حافظ شرافت مرزا، شیخ اظہر حسین ، اور حافظ عادل قادری،پیر عزیزالرحمن قادری، ملک محمد یوسف، صاحبزدہ ریاض نظامی، محمد اسماعیل قریشی، محمد صدیق قریشی، بابا محمد بوٹا، ریحان قریشی، ریاض احمد چشتی، محمد تسلیم قریشی، شرافت علی، نوید حسین جراح اور محمد یاسین ہمراہ تھے ۔