نشتر ہسپتال میں انسینیریٹر سسٹم کا افتتاح

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں نئے انسینیریٹر سسٹم کا افتتاح گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کیا. انچارج پاک اٹالین ماڈرن برن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اختر، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی مہدی سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔