انسداد سموگ کارروائی، 6 بھٹے سیل ،6 لاکھ روپے جرمانہ

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر  عامر خٹک کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن جاری ہےایک روز میں محکمہ ماحولیات نے 54 بھٹہ جات کی انسپکشن کی اور فضائی آلودگی کا باعث 2 بھٹہ جات کو نوٹس جاری کئے۔2 مقدمات درج کروا کر 6 بھٹہ جات سربمہر اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔14 انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کی گئی،7 کو نوٹس جاری،1مقدمہ درج جبکہ 4 سربمہر کئے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر 2مقدمات درج، 15000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ 122وہیکلز کی انسپکشن، 28 کا چالان، 5 امپاؤنڈ، 5لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔کمشنر نے کہا کہ اس وقت کپاس کی فصل انتہائی نگہداشت کے مرحلے میں ہے۔سفید مکھی، سبز تیلے تھرپس اور جڑی بوٹیوں پر خصوصی نظر رکھی جائے،جن علاقوں پر زرعی کیٹروں کا حملہ ہوچکا ان پر سپرے کیا جائے۔