ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں متعدد فوڈ پوائنٹس پر چھاپے،ناقص اشیاء تلف

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں سویٹس یونٹس، ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز، بیوریجز پلانٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،اس دوران خانیوال میں بیوریجز پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد، 40 کلو ایکسپائرڈ دالیں، 18لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 10 کلو ناقابلِ سراغ رنگ اور 10 کلو ممنوعہ خوراک تلف کردی گئیں۔